احمد آباد۔۔۔۔ودودرا شہر کے نواحی علاقے میں ایک خاتون نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 26سالہ کزن کو مگرمچھ کا نوالہ بننے سے بچا لیا۔ ودیا دریا کے کنارے جنگل سے جلانے کی لکڑی چننے گئی تھی۔ کام سے تھک ہار کر وہ دریا پر چلی گئی کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس کا پاؤں پکڑ کر اسے دریا میں گھسیٹ لیا۔ا سکی چیخ و پکارسن کر اس کی کزن سدھا دوڑی ہوئی وہاں پہنچی۔ سدھا نے پہلے تو مگر مچھ پر گھونسے برسائے اور پھر جلانے والی لکڑی سے اس پر حملہ کردیا۔2منٹ بعد ہی مگر مچھ اسے چھوڑ کر پانی میں واپس چلا گیا۔بعد میں زخمی خاتون کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔اس نے اسپتال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ ہی اپنی جھونپڑی سے نکلتے ہیں اور دریا میں کبھی بھی مگر مچھ نہیں دیکھا۔ودیا 2بچوں کی ما ں ہے۔ اس کے بائیں ہاتھ اور ٹانگ پر مگر مچھ کے کاٹنے کے نشانات موجود تھے۔