ریاض..... سعودی شہریوں نے گزشتہ 10سال کے دوران خارجی سیاحت پر 581ارب ریال خرچ کئے۔ 2007ء سے لیکر 2016ءتک کے اعدادو شمار کے مطابق سعودیوں نے نصف ٹریلین ریال سے زیادہ خارجی سیاحت پر لگائے۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ءمیں سعودیوں نے 98.8ارب ریال اور 2015ءمیں 84ارب ریال خارجی سیاحت پر خرچ کئے۔ 2015ءکے مقابلے میں 2016ءمیں 17فیصد زیادہ خرچ کئے۔سعودیوں نے تعطیلات اور مارکیٹنگ پر 65.2ارب ریال خرچ کئے۔اس حوالے سے 54فیصد اخراجات زیادہ کئے۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقاتوں پر 21.6ارب ریال خرچ کئے گئے۔ کانفرنسوں پر 4.6ارب ریال خرچ ہوئے۔