ریاض....ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے واضح کیا ہے کہ پولیس نے شمالی ریاض کے نجی اسکول میں 2افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کرنے والے عراقی شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ عراقی نے 5رمضان 1438ھ کو واردات کی تھی۔ اسکا حلیہ جاری کردیا گیا تھا تاہم وہ شکلیں بدل کر گھوم پھر رہا تھا۔ ڈی این اے کی رپورٹ سے بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص وہی عراقی ہے جس نے اسکول میں فائرنگ کرکے 2کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا تھا۔ عراقی نے اقبال جرم کرلیا ہے او راسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد ہوگیا ہے۔