Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں حادثہ ، ایک ہلاک

طائف .... طائف کمشنری میں میسان کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 5افراد زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر میسان اسپتال سے مدد طلب کی گئی تھی او ر2امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیجی گئی تھیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا جبکہ نعش سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔

شیئر: