Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے دورہ روس کی تیاریاں شروع

ماسکو.... روسی حکام نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ روس کی تیاریاں زور وشور سے شروع کردیں۔ جولائی کے وسط میں دورہ ہوگا۔ روس کے ابلاغی اور سفارتی عہدیداروں کا کہناہے کہ شاہ سلمان، روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے شامی بحران، عراق کے مسئلے ،دہشتگردی کے انسداد ، تیل کے نرخوں اور دو طرفہ تعاون پر مذاکرات کرینگے۔ روس اور سعودی عرب کے درمیان اسلحہ کے معاہدے ایجنڈے کا سرفہرست موضوع نہیں ہونگے۔

شیئر: