Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی سعودی تعلقات کو بگاڑنے کی کوشش

ریاض .... ایک سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ سعودی عرب اور روس کے دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کیلئے دونوں ملکوں کے منفرد تعلقات کی بابت من گھڑت غلط قصے کہانیاں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور سعودی عرب مستقل بنیادوں پر مثبت اور کھلے مکالمے کے پابند ہیں۔ سعودی عہدیدار نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق معلومات سرکاری ذرائع ابلاغ ہی سے حاصل کی جائیں۔

شیئر: