Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین : الدیر علاقہ میں دہشت گرد گروہ گرفتار

منامہ: بحرینی سیکیورٹی فورس نے آج جمعرات کو دہشت گردی میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی فورس نے آپریشن کرتے ہوئے الدیر نامی غیر آباد علاقہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد شدت پسندوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ضبط کیا گیا۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدگان گزشتہ دنوں بحرین میں ہونے والی متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بحرینی وزارت داخلہ تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: