مکہ مکرمہ ..... سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے 2016ءکے دوران مختلف شعبوں کے لئے نئے 82سعودی اسٹینڈرڈ جاری کردیئے۔ اس طرح مملکت میں منظور شدہ اسٹینڈرڈ کی تعداد 29.02ہزار تک پہنچ گئی۔ آرگنائزیشن نے سالانہ رپورٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بجلی اور الیکٹرانک کے شعبے میں 5فیصد ، مکینیکل، معدنیات وغیرہ میں2، 2فیصد ، تعمیرات کے شعبے میں 20فیصد، پارچہ بافی کے شعبے میں 34فیصد اسٹینڈرڈ جاری کئے گئے۔