احمد آباد۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے موڈاسا ضلع میں پانی کے 2منصوبوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کو مختلف آبپاشی اسکیموں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا نیشنل ایگریکلچرل مارکیٹ کسانوں کو ان کی زرعی اشیاء آن لائن فروخت کرنے میں مدد ملے گی۔ہم نے کسانوں کو ان کی زرعی اشیاء کی زیادہ سے زیادہ قیمت دینے کیلئے وزیر اعظم فاصلہ بیمہ یوجنا بھی شروع کیا ہے۔ ہم نے گجرات میں بس اڈوں میں بھی اسی طرح کی صفائی ستھرائی کا انتظام کیا ہے جو ہوائی اڈوں پر ہوتی ہے۔وزیر اعظم ٹیکسٹائل کے بارے میں بھی ایک کانفرنس سے خطاب کرینگے۔