واشنگٹن - - - - - امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اس ہفتے کا کافی وقت قطری بحران حل کرنے کیلئے لگایا ۔ترجمان نے بتایا کہ امریکہ بحران کے تمام فریقوں کو مل جل کر کام کرنے اور مسئلہ حل کرنے پر آمادہ کر رہا ہے ۔ مذاکرات کی ضرورت کو اجاگر کیا جا رہا ہے ۔