Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے حقیقی حکمراں کون؟

ریاض۔۔۔۔قطری نظام کی اپوزیشن رہنما منیٰ السلیطی نے واضح کیا ہے کہ قطر کے حکمراں قانون توڑنے والے گروہ ہیں۔انہوں نے اسکائی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شیخہ موزہ قطر میں بفراسٹیٹ قائم کئے ہوئے ہیں۔ یہی کام قطر کے سابق امیر شیخ حمد اور سابق وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے توجہ دلائی کہ قطر نے قومی دولت افریقہ، ایشیااور عرب ممالک کے نوجوانوں کو دہشتگرد تنظیموں سے منسلک کرنے کیلئے خرچ کردی۔انہوں نے کہا کہ ایران کو قطر کے فیصلوں میں غیر معمولی اثر و نفوذ حاصل ہے۔ قطر کے رہنما تہران کے وفادار بنے ہوئے ہیں۔ بدعنوانی قطر کے ریاستی اداروں میں انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔

شیئر: