Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پانی سر سے اونچا ہوگیا‘‘

ریاض۔۔۔۔۔سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پانی سر سے اونچا ہوگیا ۔ قطر موجودہ پالیسی برقرارنہیں رکھ سکتا۔قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کیونکہ اس نے اپنے عہدوپیمان کا پاس نہیں کیا اور مصالحت کی تمام کوششیں فیل ہوگئیں۔ قطر سے بار بار مطالبے کئے گئے مگر اس نے کوئی بھی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ آخری معاہدہ 2013-14ء میں طے پایا تھا۔ اس کا بھی حشر پہلے معاہدوں جیسا ہوا۔دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ قطر نے دہشتگردی کی فنڈنگ بند کرنے اور پڑوسی ممالک کے اندرونی امور میں عدم مداخلت کے وعدوں کا پاس نہیں کیا۔ قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کی اصلاح اور دہشتگردی و انتہا پسندی کی فنڈنگ کے سرچشموں کو خشک کرنے کی غرض سے کیا گیا ۔بائیکاٹ کے ذریعے قطر کو پیغام دیا گیا کہ ’’پانی سر سے اوپر ہوچکا‘‘۔ قطر موجودہ پالیسی برقراررکھے یہ ممکن نہیں۔سعودی دفترخارجہ نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جسے جدید میڈیا اور رابطہ مرکز نے تیار کیا ہے اس میں تاکید کی گئی ہے کہ سعودی عرب انتہاپسندی اور اسکی حمایت کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی عرب اپنے امن اور خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔

شیئر: