Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم گاڈ فادر نہیں ہیں،سعد رفیق

  اسلام آباد...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ4 سال میں کام نہیں کرنے دیا گیا۔ ہر قدم پر رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ بے انصافی کی صورت میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنا ہمار حق ہے ۔ہمارے چہرے سیاہ اور کپڑے گندے کردئیے گئے تو سیاست کون کرے گا ؟۔پاکستان کا کیا بنے گا ؟۔لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ اور تصویر لیک ایشو پر ہماری ایک نہ سنی گئی۔ ایک جج نے ہمیں گاڈ فادر تک کہہ دیا ۔ہم گاڈ فادر نہیں ہیں۔ ایک مقبول لیڈر کے خلاف بغیر ثبوت بات کرنا کیا یہ انصاف ہے؟ ۔ انہوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے سانپ مرے نہیں ادھ موئے ہو ئے ہیں۔ عمران خان عدلیہ بحالی تحریک کے وقت چھپے ہوئے تھے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اکثریت کا فیصلہ نہ ماننے پر ملک ٹوٹ چکا ہے ملک دشمن عناصر پاکستان میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

 

شیئر: