جدہ۔۔۔۔جدہ کمشنری کی سبزی اور پھل منڈی میں رمضان المبارک اور عید کے دوران پھلوں اور سبزیوں کے نرخ غیر معمولی حد تک متوازن رہے۔ جدہ ایوان تجارت نے پھلوں اور سبزیوں کی کمیٹی کے چیئرمین سحیم الغامدی نے بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنے کیلئے40ممالک سے درآمد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ یہاں 200سے زیادہ قسم کے پھل اور سبزیاں درآمد کی جارہی ہیں ۔ گزشتہ سال ترکی سے 8لاکھ 50ہزار ٹن سبزیاں اور پھل درآمد کئے گئے۔ اس کا 30تا40فیصد حصہ اہل جدہ نے استعمال کیا۔کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین عیضہ الحارثی نے توجہ دلائی کہ نرخوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مذکورہ اقدام موثر رہا تاہم بعض اوقات سیلاب یا خشک سالی یا آتشزدگی کے واقعات یا عملے کی لاگت میں اضافہ بھی سبزیوں اور پھلوںکی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔