Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ:پاکستان سوشل لیڈیز فورم کی عید ملن

شارجہ(عمران خان یوسفزئی)پاکستانی دنیا کے کسی بھی ملک میں آباد ہوں، اپنے مذہبی تہوار خوبصورت انداز میں مناتے ہیں۔ ایسے موقع پر خواتین بھی کسی سے کم نہیں ۔شارجہ میں پاکستان سوشل لیڈیز فورم کے زیر اہتمام عید ملن کی  رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد سمیت مرد حضرات اور بچے بھی شریک تھے۔پاکستان سوشل لیڈیز فورم کی جانب سے خصوصی طور پر ہال کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا  اورا سٹیج کو دلفریب اور جاذب نظر بنایا گیا۔ ہر چہرہ عید کی خوشی سے سرشار نظر آیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: