جدہ۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پیر کو مکہ مکرمہ اور ریاض میں درجہ حرارت 47، مدینہ منورہ میں 44، دمام میں 48اور جدہ میں 41سنٹی گریڈ ہوگا۔ اتوار کی طرح پیر کو بھی سخت گرمی رہے گی۔ بچوں کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر نصرالدین الشریف نے مشورہ دیا کہ دن کے وقت مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کئے جائیں۔ موسم گرما کے دوران کھانے پینے کے سلسلے میں احتیاط برتی جائے۔