نئی دہلی۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے پیر کو بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی کی درخواست کی سماعت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رام جنم بھومی کے مسئلے پر عدالت عظمیٰ مداخلت کرے اور وہاں مندر میں پوجا کی اجازت دی جائے۔31مارچ کو عدالت عظمیٰ نے جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی تھی اور اس معاملے میں سوامی کے کردار پر سوال اٹھائے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اس کے پاس ابھی درخواست سننے کیلئے وقت نہیں۔عدالت نے کہا کہ اجودھیا تنازع حساس اور جذباتی معاملہ ہے جسے اتفاق رائے سے طے کرنا ہوگا۔