Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف کل تاجکستان جائیں گے

  اسلام آباد...وزیراعظم محمد نوازشریف بدھ کو تاجکستان کے2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اعلی سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ دوطرفہ تعلقات ، اقتصادی تعاون ، تجارت،سرمایہ کاری کے فروغ ، توانائی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی روابط کو مزید مربوط بنانے سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔ دونوں ملکوں کے رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات خصوصاً پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ علاقائی سا لمیت کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کی شاہراہ پر سفر کے عنوان سے مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ مشترکہ تجارتی کونسل کااجلاس بھی ہوگا ۔ دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کے فروغ سے متعلق اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ 

 

شیئر: