اوڈیشہ۔۔۔۔اوڈیشہ کے ایک نوجوان لچھمن ڈونڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 500اور ہزار روپے کے پرانے کرنسی نوٹ میں موجود سیلیکون کی مدد سے بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ لچھمن یہاں ایک کالج میں پڑھتا ہے جبکہ والدین روزانہ محنت کرکے پیسے کماتے ہیں۔ اس نے اپنے گھر میں نوٹوں کی مدد سے بجلی بنائی ۔ وہ کرنسی نوٹ میں سیلیکون کے ساتھ ٹرانسفارمر لگا دیتا ہے پھر ان کرنسی نوٹس کو دھوپ میں رکھتا ہے یا بجلی کا بلب روشن کرتا ہے اور یوں یہ سیلیکون بجلی پیداکرنا شروع کردیتا ہے۔ اس بجلی سے ایک ایل ای ڈی بلب جلایا جاسکتا ہے یا میز کا پنکھا چل سکتا ہے۔ لچھمن کی اس ایجاد پر ریاستی حکومت بھی توجہ دینے لگی ہے تاہم اب تک انہوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔