Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کانسٹبل سے بدسلوکی پر مسافر گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سینٹرل انڈین سیکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹبل سے بدسلوکی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ سادہ کپڑوں میں ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہی تھی۔ 45سالہ پرشوتم لال بگا جس کا تعلق پنجاب سے ہے کویت ایئرلائنزسے نیویارک جارہا تھا۔ وہ چیک ان کے علاقے میں ہیلپ ڈیسک پر گیا وہاں خاتون کو گھورنے لگا پھر اس سے بات چیت کی کوشش کی آخر میں بدسلوکی شروع کردی، اس پر چیخنا شروع کیا اور جب خاتون کانسٹبل نے اس سے شناختی اور سفری دستاویزات طلب کیں تو گالیاںبکنے لگا۔ بگا کو پرواز پر جانے سے روک دیا گیا اور دہلی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: