Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام نے ہندوستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کا سفر بند کردیا

دوحہ- - - -  - ہندوستانی جریدہ دی اکنامک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ قطری حکام نے اپنے یہاں موجود غیر ملکیوں اور اپنے عوام کو ملک چھوڑنے سے منع کر دیا۔ حکومت قطر نے بحران سے بچنے اور اپنی معیشت کو سہارا ددینے کیلئے متعدد سخت اقدامات کئے ہیں۔ ان میں تارکین اور قطری شہریوں کے سفر پر پابندی بھی ہے۔قطر میں 650ہزار ہندوستانی مقیم ہیں، 50فیصد کا تعلق کیرالہ سے ہے۔ جس کے وزیراعلیٰ نے ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستانی باشندوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

شیئر: