Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن کے ایشیائی سمگلر کی سزائے موت پرعمل درآمد

سزائے موت پر سنیچر کے روز مکہ ریجن میں عمل درآمد کردیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہیروئن کے ایشیائی  اسمگلر کی سزائے موت پر مکہ مکرمہ ریجن میں سنیچر کے روز عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری انور محمد خان کو مملکت میں بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
 ابتدائی تفتیش میں ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام ہونے پر اسکا مقدمہ کرمنل کورٹ کو ارسال کردیا گیا جہاں باقاعدہ سماعتوں کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت کا حکم صادر کردیا۔
ابتدائی عدالت کے حکم کو اعلی عدالت نے بھی برقرار رکھا بعدازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کی توثیق کردی گئی۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ  سنیچر 9 نومبر کو پاکستانی شہری انور محمد خان کی سزائے موت پر مکہ ریجن میں عمل درآمد کردیا گیا۔

شیئر: