دمام۔۔۔۔۔القطیف کمشنری کے المسورہ محلے میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے ڈیوٹی دیتے ہوئے اسپیشل ایمرجنسی فورس کے 4اہلکار، ولید الشیبانی، عبدالعزیز الترکی، طار ق العلاقی اور عادل العتیبی شہید کئے گئے۔ علاوہ ازیں 20افراد زخمی کئے گئے جن میں 12سیکیورٹی اہلکار بھی تھے۔ دہشتگردوں نے انہیں فائرنگ اور گولوں سے نشانہ بنایا۔ ان کی فنڈنگ قطر اور ایران کی طرف سے کی گئی۔ قطر کا مقصد اندرون ملک فتنہ انگیزی اور مملکت کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا تھا۔