اللیث۔۔۔۔اللیث کمشنری کے جنوبی علاقے فریجہ میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک خاندان کے 8افرادسمیت 9اشخاص ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سامنے سے آنے والی 2گاڑیوں میں ساحل روڈ پر تصادم ہوا۔ ایک گاڑی پر 5خواتین 2بچے اور ایک مرد سوار تھے۔ یہ سب سعودی تھے۔ دوسری گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔ ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالوں کی میتوں کو اللیث جنرل اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادیا گیا۔