Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:سعودی نوجوان نے ایشیائی بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا

جدہ۔۔۔۔کراٹے کے سعودی ٹرینر نے جدہ کے شمالی ساحل پر ڈوبتے ہوئے ایشیائی بچے کو سمندر سے نکال کر ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ بچہ تیرتے ہوئے ڈوبنے لگا تھا اور اس کے اہل خانہ اس کی طرف سے غافل ہوگئے تھے۔ سعودی نوجوان نے بچے کو علاج کیلئے جدہ کے کنگ فہد اسپتال میں داخل کرایا۔ بچے کی عمر 10برس ہے وہ تیرتے ہوئے گہرے سمندر میں چلا گیا تھا۔ خوش قسمتی سے سعودی نوجوان جو کراٹے کا ٹرینر بھی ہے اس وقت ساحل پر موجود تھا۔ عبدالقادر الخریجی نے بتایا کہ اس نے ایشیائی بچے کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی دماغ میں آکسیجن پہنچانے اور دل کی حرکت بحال کرنے کی کارروائی کرکے اسے جدہ کے کنگ فہد اسپتال پہنچا دیا۔ ایشیائی بچے کے والدین نے سعودی نوجوان کا دلی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ الخریجی نے جو کچھ کیا وہ انسانیت نوازی کی اعلیٰ مثال ہے۔

شیئر: