Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلوٹ کرنیوالی پولیس افسر مریم نوازکی فین

 لاہور ... وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی وفاقی جوڈیشل اکیڈمی آمد پر خاتون پولیس آفیسر نے مریم نواز کو صرف سیلوٹ کیا تھا کیونکہ وہ مریم نواز کی فین تھی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو ویلکم کیا تھا لیکن جے آئی ٹی کام کے طریقے کار پر اعتراضات ہیں ۔ جے آئی ٹی کے حوالے جو ابہام پیدا ہوا ہے وہ جے آئی ٹی نے خود پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹس اپ کال سمیت جے آئی ٹی کی مختلف اسٹوریاں میڈیا پر آرہی ہیں ۔ واٹس اپ کال والے معاملے نے سب کچھ واضح کر دیا ۔ وزیرقانون نے کہا کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریگی ۔ سپریم کورٹ اس معاملے کا فیصلہ کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نہیں ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرینگے ۔

 

شیئر: