جوہانسبرگ۔۔۔۔جنوبی افریقہ میں غیر قانونی شکاریوں نے 3شیروں کو زہر دیکر مار ڈالا جبکہ ان کے سر اور پنجے علیحدہ کردیئے۔ اس سے پہلے بھی جنوبی افریقہ کے سفاری پارک میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ۔ سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شیروں کے اعضاء جادو کے سلسلے میں استعمال کرتے ہیں۔یہ تینوں شیر صبح مردہ پائے گئے جس کے بعد ان کے رکھوالوں نے اعلیٰ حکام کو اطلاع دی۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے قریبی جگہ سے ایک بڑا چاقو برآمد کرلیا۔