Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گئوشالہ میں 25گائیں بارش اور بھوک مری کاشکار

ہریانہ۔۔۔۔ہریانہ میں گئوشالہ میں 25گائیں ناکافی چارے اور بارش کی وجہ سے مرچکی ہیں۔ شری کرشناگئوشالہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ وہاںپینے کے پانی کا بھی خاطر خواہ بندوبست نہیں۔مسلسل بارش کے نتیجے میں گئوشالہ میں پانی بھرا ہوا ہے۔ متعدد گائیں کیچڑ میں دھنس گئیں جس کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوئی۔کئی گائیں بھوک سے مریں جبکہ متعدد بیمار ہوگئیں۔ ہریانہ گئوسیوا کمیشن کے چیئرمین اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے وہاں کا دورہ کیااور حکم دیاکہ بیمار گایوں کو کرنال میں گئوشالہ منتقل کیا جائے جبکہ دیگر گائیں کو ضلع کے دیگرعلاقوں میں منتقل کیاجارہا ہے اس دورا ن گئوشالہ کی مرمت کا کام مکمل کیا جائیگا۔

شیئر: