پنجگور... بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ہفتے کو ایرانی سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستانی حدود میں پھر 3 مارٹر گولے داغے گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی مارٹر گولے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں آکر گرے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ مارٹر گولوں کے ٹکڑے اکھٹے کرلئے۔ مارٹر گولے پاکستان کی حدود میں ڈیڑھ کلومیٹر اندر آکر گرے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایران کی جانب سے حملے کئے جاچکے۔ پاکستان نے متعدد مرتبہ احتجاج بھی کیا ۔