Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر فائرنگ،پاکستان کا ہند سے احتجاج

اسلام آباد...پاکستان نے کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ اور فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ہند سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جوعالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو کنٹرول لائن پرمانٹرنگ کی اجازت دے ۔ قائم مقام ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ۔دفتر خارجہ نے ہند پر زوردیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان 2003ءکے فائربندی معاہدے کی پاسداری کرے ۔کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے حالیہ واقعہ سمیت دیگر واقعات کی تحقیقات کرے۔ فائر بندی معاہدے کا احترام بھی کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کوکنٹرول لائن پر مانٹیرنگ کی اجازت دی جائے ۔

 

شیئر: