Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ، سبت العلایا شاہراہ میں حادثہ،2شہری جاں بحق

بیشہ: بیشہ، سبت العلایا شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دو شہری جاں بحق ہوگئے ۔ آج ہفتہ کو ہونے والے حادثے میں ہائی لکس میں سوار دو سعودی نوجوانوں کی کار کوسامنے آنے والی ٹرک نے کچل دیا جس کے باعث موقع پر دونوں شہری جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی محکمہ ٹریفک سمیت محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ بیشہ ، سبت العلایا شاہراہ سنگل روڈ ہے جس کے باعث یہاں متعدد خطرناک حادثات پیش آتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: