Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

کراچی...سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں میں ضمنی انتخاب کے پولنگ جاری ہے۔ رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار ہے ۔ پی پی پی کے سنیٹر سعید غنی، جماعت اسلامی کے ظہیر جدون، ن لیگ کے علی اکبر گجر، تحریک انصاف کے انجینئر نجیب ہارون اور ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری کے درمیان مقابلہ ہے۔ عام انتخابات میں پی ایس 114 سے عرفان اللہ مروت کامیاب ہوئے تھے ،ایم کیو ایم کے روف صدیقی کو شکست ہوئی تھی۔جولائی 2014 میں الیکشن ٹریبونل نے عرفا ن مروت کو نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد سے یہ نشست خالی تھی۔پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ چینسر گوٹھ اور محمودآباد میں کشیدہ صورتحال اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے بعد رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔

 

شیئر: