Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف مقدمے کی سفارش

اسلام آباد...ایف آئی اے نے ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی تصدیق کی ہے۔28 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔چیئرمین ایس ای سی پی کو غیر قانونی احکامات دینے کے قصور وار قراردیا گیا۔ ان کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ افسران علی عظیم اور ماہین فاطمہ بھی غفلت کے مرتکب قرار دیئے گئے ۔ ان دونوں افسران کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری 2013 میں چوہدری شوگر مل کی تحقیقات بند کی گئیں۔ ظفر حجازی نے اپنے عہدے کا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ماتحت افسران پر جعل سازی کیلئے دباو ڈالا۔

 

شیئر: