Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،عمران

اسلام آباد ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ صورتحال پھر سپریم کورٹ پر حملے کی طرف جا رہی ہے۔ ایک دن پہلے کہہ دیا گیا کہ فیصلہ نہیں مانیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ن لیگ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گی۔انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں نے ن لیگ کو قطری شہزادے کو لانے کا موقع دیا تھا۔ قطری گواہ ہے تو اسے لانے کی ذمہ داری بھی ان کی تھی۔ وفاقی وزراءنے کل جے آئی ٹی پر حملہ کیا ہے ۔ ن لیگ ملک کے ادارے تباہ کر رہی ہے۔ اب یہ سپریم کورٹ اور فوج کے پیچھے پڑ گئے۔ یہ میری پارٹی کا نہیں ملک کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہونے جا رہی ہے۔

 

شیئر: