نئی دہلی ...پاکستان نژاد باکسر عامر خان نے ایک ہفتے کے دورے کے دوران دہلی سمیت کئی مقامات کی سیر کی۔ اس دوران ہندوستانی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکڑوں مجھے لوگ دنگل ہیرو عامر خان سمجھ بیٹھتے ہیں۔ لوگ فیس بک اور ٹوئٹر پر بالی وڈ اسٹار عامر خان سمجھ کر پیغامات بھیجھتے رہتے ہیں۔ یہاں تک کچھ مداح مسٹر پرفیکٹ سمجھ کر فون تک کرتے ہیں۔ مداح کنفیوژن کا شکار ہیں، یہ صرف عامر خان نام کی وجہ سے ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ شاید میرے مداح بھی فلم اسٹار عامر خان سوشل میڈیا پر پیغامات بھجواتے ہوں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر میری زندگی پر فلم بنائی گئی تو عامر خان میرا کردار ادا کرنے کے لئے موزوں انتخاب ہوں گے۔