ایسکس- - - - ایسکس میں رہنے والی 19سالہ ایلا وشک پیدائشی طور پر گردے کی خرابی کے مسئلے سے دوچار تھی جس کے بعد اسے گردے تبدیل کرنے کی ضرورت پڑی اور جب کوئی اور عطیہ دہندہ سامنے نظر نہیں آیا تو اس کی ماں نے اسے اپنا ایک گردہ عطیہ کر دیا ۔ جس کے بعد کچھ دنوں تک اس کی حالت اچھی رہی مگر 3,2سال بعد اسے پھر بخار رہنے لگا اور گردے خراب ہونے لگے تو انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئی جس کے بعد اس کے والد نے اپنا گردہ عطیہ کیا مگر اب جبکہ اس کی عمر 19سال ہو چکی ہے ۔ اس کے گردے پھر سے کمزور پڑنے لگے ہیں جنہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور لڑکی کو اب کسی نئے عطیہ دہندہ کی تلاش ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لڑکی جینیاتی طور پر بعض عضلات اور عضو کی کمزوری اور خرابی کی جینیاتی خلل سے دوچار تھی ۔ فوری طور پر اسے کسی اچھے اسپتال میں جاکر روزانہ ڈائیلاسسز کرانے کی ضرورت ہے اس کیلئے اس کے والدین نے ہمدرد لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے ۔