Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی بانڈز جاری ہونگے ، الجدعان

ریاض۔۔۔۔وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ بجٹ خسارہ کی حد اس سے کم ہے جتنے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے العربیہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی یا پٹرول کے نرخوں میں تبدیلی کا جب بھی اعلان ہوگا’’حساب الموطن‘‘سٹیزن اکاؤنٹ شروع کردیا جائیگا۔ الجدعان نے بتایا کہ سعودی عرب ماہ رواں کے دوران اسلامی مالیاتی بانڈز جاری کریگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالیاتی سال کی دوسری سہ ماہی کے بجٹ کے اخراجات توقعات سے کم اور آمدنی زیادہ ہے۔

شیئر: