Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیتھروکے تیسرے ٹرمینل کی تعمیر ، کم ترین لاگت کا منصوبہ

لندن۔۔۔۔ہند نژاد برطانوی ارب پتی بزنس مین نے لندن کے ہیتھروایئرپورٹ کے تیسرے ٹرمینل اور رن وے کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ منصوبے کو 5ارب پونڈ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو کم ترین لاگت ہے۔ برطانیہ میں مقیم ہند نژاد بزنس مین سریندر اروڑا کا شمار ہوٹل بزنس ٹائیکون میں ہوتا ہے۔سریندر اروڑا نے یہ منصوبہ حکومت کو پیش کردیا۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ ہیتھرو کے نئے رن وے اورٹرمینل کا تخمینہ 17.5ملین پونڈ لگایا جارہا ہے۔ ہیتھروانتظامیہ نے تصدیق کی کہ کم ترین لاگت پر تعمیر کے منصوبے پر غور کیاجارہاہے۔اروڑا گروپ نے اپنے منصوبے میں ٹرمینل بلڈنگ اور ٹیکسی وے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی تجویز دی ہے۔

شیئر: