اسلام آباد ...سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تصویر لیک کے معاملے میں ذمہ دار کا نام سامنے لانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ حکومت ذمہ دار کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے۔ پیرکو کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اس معاملے میں کمیشن بنانا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں۔حکومت کمیشن بنانا چاہتی ہے توبنا لے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اٹارنی جنرل نے تصویر لیک کے معاملے پر جواب جمع کرایا تھا جس میں کہا تھا کہ تصویر لیک معاملے میں ذمہ دار کا نام سامنے لانے پر اعتراض نہیں۔