جدہ۔۔۔۔ہندوستانی حکام نے کیرلامیں انتہا پسندوں کے لئے قطر کی مالی اعانت کی رپورٹوں کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔انڈین ایکسپریس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ قطر کیرلا میں دہشتگردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔ہندوستانی جریدے کا کہنا ہے کہ ہمیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ کئی عرب ممالک اسی مسئلے پر اپنے تعلقات منقطع کرچکے ہیں۔ ہندوستانی خفیہ ادارے کے افسر نے وثوق سے کہا کہ قطر کے بعض اداروں نے دہشتگردتنظیموں کو بھاری رقمیں دی ہیں۔ 2016کے دوران دہشتگرد تنظیموں کو 1.19ملین ڈالر موصول ہوئے۔