حیدرآباد-- -- -کالاجادو کرنے کے شبہ میں بعض افراد کی جانب سے حملہ کرنے کے واقعہ کے بعد مایوسی کے عالم میںایک شخص نے اپنے بچوں کو پھانسی دینے کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے حضور آباد منڈل کی گنگی ریڈی کالونی میں پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 36سالہ کومرئیا اور اس کی بیوی 34سالہ کومرماں پر بعض دیہاتیوںنے کالاجادوکرنے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے حملہ کردیا جس پر مایوسی کے عالم میں کومرئیانے اپنے بچوںکو پھانسی دیدی اور پھر اپنی بیوی کے ساتھ پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔یہ جوڑا مزدوری کرتے ہوئے اپنے بچوںکا پیٹ پالتا تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے لاشوںکو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس نے کہا کہ اس با ت کے الزامات ہیں کہ یہ جوڑا کالا جادو کرتا تھا جس پرا س جوڑے نے بچوں کو پھانسی دینے کے بعد یہ انتہائی اقدام کیا ۔حال ہی میں پنچایت نے بھی ان کو طلب کرتے ہوئے اس سلسلہ میں انتباہ دیا تھا۔