نئی دہلی- - - - امرناتھ یاترا سے واپس آنے والے یاتریوں پر اننت ناگ میں حملہ کیا گیا۔ 7 افراد ہلاک ہو گئے جن میں5 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب بکتر بند گاڑی کو بھی نشانہ بنایا کیا گیا۔ دہشت گردی کی کارروائی کے دوران متعد د یاتری زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے سے قبل جمو ں وکشمیر پولیس نے لشکر طیبہ کے2 ارکان کو گرفتار کرکے لشکر کے ایک گروپ کیخلاف کارروائی کی تھی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی صورتحال کی وجہ سے اس وقت یہ خطرہ موجود تھا کہ دہشت گرد حملہ کسی وقت بھی ہوسکتا ہے۔ اسی اندیشے کے تحت امرناتھ یاترا کا پروگرام کچھ دنوں قبل معطل کردیاگیا تھا۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اس حملے سے ہمارا یہ عزم مزید پختہ ہونا چاہیئے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ ریاستی وزیر نعیم اختر نے کہا کہ یہ حملہ تاریخ کشمیر پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔