برطانیہ۔۔۔۔سوشل میڈیا جہاں لوگوں کے رابطوں کو آسان بنا رہا ہے وہیں نوجوانوں پر ذہنی دباؤ مرتب کر کے نفسیاتی مریض بھی بنا رہا ہے۔رائل کالج فار پبلک ہیلتھ کی حالیہ تحقیق کے مطابق موبائل، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر کا زیادہ استعمال نوجوانوں پر ذہنی دباؤ مرتب کر رہا ہے۔ اس ذہنی دباؤ کی وجہ سے نوجوان نسل نفسیاتی مسائل کا شکار ہورہی ہے۔تحقیق میں 14 سے 24 برس کے ایک ہزار 500 سے زائد نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا جسکے دوران یہ بات سامنےآئی کہ سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کی وجہ سے نوجوانوں میں نیند کی کمی میں اضافہ ہورہا ہے جو ان کی ذہنی صلاحیتوں کو کم کر رہا ہے۔