Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے44ارکان الگ گروپ بنانے کیلئے تیار؟

  اسلام آباد ...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے نااہل ہونے میں کوئی شک نہیں رہا ۔ مسلم لیگ(ن) کے 44 ارکان قومی اسمبلی الگ گروپ بنانے کو تیار بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ایجنڈا عدلیہ اور فوج سے لڑائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ 188 میں سے59 ایم این اے مشرف کے ساتھ بھی تھے اس وقت بھی 44 ایم این اے الگ گروپ بنانے کیلئے تیار ہیں۔نواز شریف آج فوج ، عوام، بیورو کریسی میں اپنی مقبولیت کی آخری سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں کیس زیادہ سے زیادہ 26 دن چلے گا ۔نواز شریف جمہوریت کو لپیٹنا چاہتے ہیں اگر کسی نے عدلیہ کو آنکھیں دکھائیں تو پاکستان کی بقا اور جمہوریت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ نواز شریف اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔ساری جماعتیں مل کر گو نواز گو کی کال دیںگی ۔
 

 

شیئر: