Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج

کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا۔الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے الزام عائد کیا کہ نتائج آخری وقت میں تبدیل کئے گئے۔ ایم کیو ایم ضمنی الیکشن جیت رہی تھی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اورنادرا سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی نے متحدہ پاکستان کے کامران ٹیسوری کو شکست دی تھی۔

 

شیئر: