اسلام آباد ... وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کی زیر صدارت بدھ کو اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں حج پروازوں کیلئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعظم کے مشیر نے ہدایت کی کہ فرسٹ کلاس اوربزنس کلاس نشستیں معمر عازمین حج کیلئے مخصوص کی جائیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔