Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، مریم نواز

لاہور.. وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انشااللہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا استعفی اس لئے دیں کہ نواز شریف کے پانچوں ادوار میں ان کے خلاف ایک بھی سرکاری پیسے کی خورد برد ثابت نہیں ہو سکی؟۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مریم نواز کی طرف سے ٹوئٹر پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ اس پر تنقید کی جا رہی تھی کہ رپورٹ آنے کے بعد مریم کی ٹوئٹ بھی بند ہوگئیں۔

 

شیئر: