Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقف بورڈ کی آمدنی بڑھا کر مطلقہ خواتین کی مدد کرینگے ، محسن رضا

لکھنؤ- - - - اترپردیش کی حکومت وقف بورڈ کی آمدنی بڑھاکر طلاق شدہ خواتین کی مدد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ریاست کے اقلیتی بہبود اور حج کے وزیر مملکت محسن رضا نے کہا کہ ان کی حکومت وقف بورڈ کی آمدنی بڑھاکر طلاق شدہ خواتین کی مدد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے کئی ایسی خواتین ملی ہیں جن کی زندگی طلاق کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے۔ اس میں کئی خواتین سلائی اور دوسروں کے یہاں کام کرکے اپنی اور اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔ رضا نے کہا کہ وقف بورڈ کی آمدنی بڑھتے ہی طلاق شدہ خواتین کے بچوں کی پڑھائی کا بندوبست کیا جائے گا۔انہیں اچھے اسکولوں میں داخلہ دلایا جائے گا۔ حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ ایسی عورتوں اور ان کے بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔ اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت نے کہا کہ وقف بورڈ میں بدعنوانی کا بول بالا ہے۔

شیئر: