قاہرہ۔۔۔۔عرب وزرائے اطلاعات و نشریات نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عرب ممالک کے درمیان تعاون و یکجہتی کو ضروری قراردیا ہے۔ عرب ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کی فنڈنگ کے ذرائع ختم کئے جائیں اور دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے علاقائی وبین الاقوامی سطح پر ربط و ضبط جاری رکھا جائے۔ عرب وزراء نے قاہرہ میں 48ویں سیشن کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرکے دہشتگردی کے خلاف مصر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور الموصل میں دہشتگردوں پر عراق کی فتح پر اسے مبارکباد دی۔عرب وزراء نے دہشتگردی سے نمٹنے کے سلسلے میں عرب میڈیا کے کردار کی بابت متعدد سفارشات کی منظوری دی۔انہوں نے2030تک انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی بھی جاری کی۔عرب وزراء نے دہشتگردی کے حوالے سے غلط رویے اختیار کرنے والے چینلز کیخلاف قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا۔