حیدرآباد- - - - -آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو 15جولائی کو امراوتی میں ایس آر ایم یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے ۔ اس یونیورسٹی کو ہمہ شعبہ جاتی اور تحقیق کی سہولتوں کے ذریعہ قائم کیا جائے گاجہا700 طلبہ کی گنجائش رہے گی اور عالمی سطح کی معیاری تعلیم کے ذریعہ طلبہ کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائیگا اور انتہائی باصلاحیت اساتذہ کی خدمات بھی حاصل رہیں گی۔چندرابابونائیڈو نے امراوتی میں ایس آر ایم یونیورسٹی کی تعمیر پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بالاخر ناممکن کوممکن بنایا گیا ہے جیساکہ صرف 6 ماہ کے وقفے میں اس علاقے میں اولین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔